سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں آپریشن کے دوران 22 خوارج کو ہلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق یہ کارروائی انتہائی خفیہ معلومات اور انٹیلی جنس بیسڈ پلاننگ کی بنیاد پر کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق، گزشتہ شب گاؤں گدار میں خوارج کی بڑی تعداد میں موجودگی کی مصدقہ اطلاع سیکیورٹی فورسز تک پہنچی، جس پر فورسز نے نہایت مؤثر اور ٹارگٹڈ آپریشن کیا، جس کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی مکمل کی گئی۔
قبائلی عمائدین اور مقامی لوگوں کے تعاون سے گاؤں پہلے ہی خالی کرایا گیا تھا، جس کی وجہ سے خوارج خالی گاؤں میں چھپے ہوئے تھے، کارروائی کے دوران ہدف کے اطراف کے تمام مکانات خالی تھے، اس لیے کسی سویلین کو نقصان نہیں پہنچا۔