پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم کو بیرون ملک جانے سے کیوں روکا گیا؟

image

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں جارج ٹاؤن یونیورسٹی جا رہا تھا، لیکن پشاور کے باچاخان ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے بیرون ملک جانےکی اجازت نہیں دی۔

تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے ایکس پیغام میں‌ وضاحت کی ہے کہ جب بیرون ملک جانے کیلیے ایئرپورٹ پہنچا تو امیگریشن حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ میرا نام پی این آئی ایل میں ہے، میرا پاسپورٹ غیر فعال ہے۔

تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ 10 دن پہلے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھا، کوئی جواب نہیں ملا جس کے بعد خدشات کے باعث وزارتِ داخلہ جا کر خط خود جمع کرایا تھا۔ اس وقت کچھ نہیں بتایا گیا لیکن اب عین موقع پر روک دیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US