بین الاقوامی بحری مقابلے: ترکیہ نے پاکستان میں منعقدہ ناٹیکل کمپیٹیشن جیت لی

image

پاک بحریہ کے زیر انتظام پانچویں انٹرنیشنل ناٹیکل کمپیٹیشن کی اختتامی تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں کمانڈر کراچی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ان مقابلوں میں پاکستان، آذربائیجان، انڈونیشیا، ایران، اٹلی، سعودی عرب، عمان، سری لنکا، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کی شرکت کی۔

ایونٹ میں کشتی رانی، تیراکی، سمندر میں جان بچانے اور سی مین شپ کے مقابلے شامل تھے۔ ترکیہ کی ٹیم اس ایونٹ کی فاتح قرار پائی۔مہمان خصوصی نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

ان مقابلوں کا مقصد پاکستان میں بحری کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ دوست ممالک کے کھلاڑیوں کے مابین مقابلوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری افسران، سفارتکاروں اور کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US