وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے سرکاری عازمینِ حج 2026 کو مطلع کیا ہے کہ حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ کل مقرر ہے۔
ترجمان کے مطابق 15 نومبر بروز ہفتہ تمام نامزد بینک حج واجبات کی وصولی کے لیے کھلے رہیں گے تاکہ عازمین کو ادائیگی میں کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سرکاری اسکیم کے تحت منتخب تمام عازمین کو چاہیے کہ درخواست کی منسوخی سے بچنے کے لیے اپنی دوسری قسط کل تک لازمی جمع کرائیں، واجبات جمع کرواتے وقت کمپیوٹرائزڈ بینک رسید حاصل کرنا ضروری ہے، کیونکہ یہی جمع شدہ رقم کا مستند ثبوت ہوگی۔
وزارت نے عازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ وقت کی پابندی یقینی بناتے ہوئے مقررہ بینکوں سے اپنی ادائیگی بروقت مکمل کریں۔