ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت آئی ایم سی ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس کراچی پولیس آفس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں چیئرمین ویٹرن کرکٹ ایسوسی ایشن فواد اعجاز خان، سیکریٹری محمد عامر سرفراز، ڈی آئی جی ایڈمن، زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی ٹریفک، کمانڈنٹ ایس ایس یو اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ٹیموں کی سیکیورٹی، ہوٹلز و اسٹیڈیمز کے انتظامات، ٹریفک مینجمنٹ اور روٹس کلیئرنس پر بریفنگ دی گئی۔ پولیس چیف نے اسٹیڈیم اور گرد ونواح کے روٹس کی فول پروف سیکیورٹی اور مؤثر کوآرڈینیشن کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
کراچی پولیس نے ٹورنامنٹ کو پُرامن اور محفوظ بنانے کے لیے بھرپور سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔