دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، شہر کو پانی کی کمی کا سامنا

image

کے الیکٹرک کا دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، 2 پمپ بند ہونے سے شہر کو پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بریک ڈاؤن کے تھری پمپ ہاؤس دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں پیش آیا، بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث کے تھری پمپ ہاؤس کے 2 پمپس بند ہوگئے۔

کے الیکٹرک کے فالٹ کے باعث شہر کو اب تک 40 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے، واٹر کارپوریشن حکام کے الیکٹرک انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں، کے الیکٹرک انتظامیہ نے جلد کیبل فالٹ کی مرمت مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، بجلی بحالی کے بعد پمپنگ نظام معمول پر آجائے گا۔

کے الیکٹرک حکام کے مطابق کیبل فالٹ سامنے آیا ہے، بجلی کا بریک ڈاؤن گزشتہ رات 9 بجے ہوا۔

14 گھنٹے گزر جانے کے باوجود تا حال کیبل فالٹ دور نہیں کیا جاسکا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US