گورنر، وزیراعلیٰ، وزیر بلدیات ودیگر کا ڈاکٹر شاہد رسول کے انتقال پر اظہار تعزیت

image

گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، صوبائی وزیر لائیواسٹاک محمد علی ملکانی، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ڈاکٹر شاہد رسول کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

گورنر، وزیرِاعلیٰ اور صوبائی وزراء نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد رسول کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ڈاکٹر شاہد رسول کی وفات سے شعبہ صحت ایک قابل اور ایماندار افسر سے محروم ہوگیا۔

وزیر بلدیات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر شاہد رسول کی شعبہ طب کے لیے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، حکومتِ سندھ ڈاکٹر شاہد رسول کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US