بلوچستان میں 2 روز بعد موبائل انٹرنیٹ سروس بحال

image

بلوچستان کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی خدشات کے باعث دو روز قبل معطل کی جانے والی موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ، خضدار، لورالائی، سبی، چمن، اور قلات سمیت صوبے کے متعدد اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس کو مرحلہ وار بحال کیا جا رہا ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی سفارش پر موبائل انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل کی گئی تھی تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب مجموعی طور پر حالات معمول پر آنے کے بعد سروس بحالی کا عمل بتدریج مکمل کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب شہریوں اور طلبہ نے انٹرنیٹ سروس کی بندش سے تعلیمی اور کاروباری سرگرمیوں میں خلل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مستقبل میں اس طرح کے اقدامات کے دوران متبادل نظام کو فعال رکھا جائے تاکہ عوامی مشکلات کم کی جا سکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US