اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جسٹس اعجاز خان نے اپنا استعفیٰ صدرِ مملکت کو بھجوا دیا ہے، جس کی باضابطہ منظوری آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق استعفیٰ دینے کے فیصلے سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت دیگر اعلیٰ عدالتی حکام کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
تاہم استعفے کی وجوہات کے بارے میں تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں ہوا۔