اسلام آباد ایئرپورٹ سے جعلساز گرفتار، بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام

image

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے کی ناکام کوشش کو بے نقاب کر دیا۔ جعلی امیگریشن اسٹمپس کے ذریعے سفر کرنے کی کوشش کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عارف خان نامی مسافر فلائٹ نمبر FZ-354 کے ذریعے تھائی لینڈ کے راستے ملائیشیا روانہ ہونا چاہتا تھا۔ دورانِ چیکنگ معلوم ہوا کہ ملزم کے پاسپورٹ پر بیرون ملک آمد و روانگی کی متعدد جعلی امیگریشن اسٹمپس لگی ہوئی تھیں، جبکہ پاسپورٹ پر موجود ملائیشیا انٹری اسٹمپ بھی جعلی ثابت ہوئی۔

ترجمان کے مطابق ان اسٹمپس کا سسٹم میں کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ ملزم کا تعلق مردان سے بتایا جاتا ہے۔

ایف آئی اے نے مسافر کو آف لوڈ کرتے ہوئے اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کردیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US