نادرا نے گاڑیوں کی بائیومیٹرک تصدیق گھر بیٹھے ممکن بنا دی

image

نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لیے ایک بڑی پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب گاڑیوں کی خرید و فروخت کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں رہی۔ یہ سہولت اب پاک آئی ڈی (Pak ID) موبائل ایپ کے ذریعے آن لائن دستیاب ہے۔

ترجمان نادرا کے مطابق اسلام آباد میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی خرید و فروخت کرنے والے شہری گھر بیٹھے بائیومیٹرک تصدیق مکمل کر سکتے ہیں۔ صارفین صرف پاک آئی ڈی ایپ میں لاگ اِن ہو کر ضروری مراحل مکمل کریں اور ان کی تصدیق آن لائن ہو جائے گی۔

نادرا کا کہنا ہے کہ بائیومیٹرک تصدیق مکمل ہونے کے بعد گاڑی کی ٹرانسفر سے متعلق باقی کارروائیاں متعلقہ ادارے میں معمول کے مطابق انجام دی جائیں گی۔ اس ڈیجیٹل سہولت سے شہریوں کا وقت، محنت اور اخراجات میں واضح کمی آئے گی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام شہریوں کو جدید اور آسان سہولیات فراہم کرنے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US