دبئی پولیس نے شہر میں شور مچانے والی گاڑیوں پر نظر رکھنے کے لیے اے آئی ریڈار سسٹم نصب کر دیا ہے۔
دبئی میں اب شور مچانے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور جرمانہ 1.5 لاکھ روپے تک ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ زیادہ ہارن بجانے یا بلند آواز میں گانے سننے پر بھی جرمانہ عائد ہوگا۔
دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شہر کو دنیا کا پرسکون اور مہذب ترین شہر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے اور آنے والے مہینوں میں ریڈار کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔