سعودی حکومت نے حج 2026 کے لیے شدید بیماریوں میں مبتلا عازمین پر پابندی لگا دی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت ایسے افراد جو طبی طور پر حج کے لیے موزوں نہیں، سعودی عرب واپس بھیج دیے جائیں گے اور واپسی کے تمام اخراجات عازمین خود برداشت کریں گے۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سعودی وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق گردوں، دل، جگر اور پھیپھڑوں کے شدید امراض، دائمی یا متعدی بیماریوں میں مبتلا افراد، اعصابی اور دماغی امراض کے شکار افراد، الزائمر، شدید جسمانی معذوری یا حمل کے آخری مراحل میں خواتین حج نہیں ادا کر سکیں گی۔
سعودی حکام نے ڈاکٹروں کو سخت ہدایت کی ہے کہ عازمین کو صرف مکمل جانچ کے بعد فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کریں ورنہ قانونی کارروائی کے تحت انہیں واپسی پر مجبور کیا جائے گا۔ حج کیمپ میں موجود میڈیکل افسران عازمین کے صحت کے معیار کی نگرانی کریں گے اور صرف وہی افراد حج میں شریک ہوں گے جو مقررہ معیار پر پورا اترتے ہیں۔