گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے جسٹس محمد کامران خان ملاخیل سے بلوچستان ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔
گورنر ہاؤس کوئٹہ میں آج ایک پروقار تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے جسٹس محمد کامران خان ملاخیل سے حلف لیا۔
بلوچستان ہائی کورٹ اور سیشن کورٹ کے معزز جج صاحبان، سابق گورنرز امیر الملک مینگل، امان اللہ یاسین زئی، پارلیمنٹیرینز اور سیاسی شخصیات سمیت وکلاء برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔