گرفتار دہشت گرد احسان اللہ کے فتنہ الخوارج کے بارے میں ہوشربا انکشافات۔۔ ویڈیو بیان

image

گرفتار خارجی دہشت گرد احسان اللہ ولد عبدالجنان نے ویڈیو بیان میں فتنہ الخوارج کے نوجوانوں کو مذہب کے نام پر گمراہ کرنے اور افواج پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کے بارے میں انکشافات کیے۔

احسان اللہ نے بتایا کہ وہ تین سال تک کمانڈر بدری، مشتاق، گرنیڈ اور اسلام الدین کے لیے سہولت کاری کرتا رہا اور تتور میں پولیس اسٹیشن اور بکتر بند گاڑی پر حملوں سمیت متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا۔ دہشت گرد نے کہا کہ خوارجی کمانڈرز اپنے ذاتی مفادات کے لیے نوجوانوں کو بدکاری کی طرف بھی دھکیلتے تھے اور ان کے ساتھ بداخلاقی کرتے تھے۔

احسان اللہ نے کہا کہ خوارج جھوٹ بول کر نوجوانوں کو باور کراتے تھے کہ پاک فوج کافر ہے مگر حقیقت میں خوارج خود کافر اور مرتد ہیں۔ احسان اللہ نے کہا کہ پاک فوج کے جوان پانچ وقت نماز پڑھتے ہیں اور میں نے انہی سے نماز اور کلمے سیکھے جو پہلے نہیں آتے تھے۔

گرفتار دہشت گرد نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ پاک فوج کا ساتھ دیں تاکہ دہشت گرد عناصر کی روک تھام اور خاتمہ ممکن ہو سکے۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور مذہب کے نام پر دہشت، نفرت اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US