خیبر پختونخوا میں خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن مہم شروع

image

صوبہ خیبرپختونخوا میں خسرہ و روبیلا سے بچا کی ویکسی نیشن مہم کا آغاز کردیا گیا۔

اس حوالے سے وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات وتعلقات عامہ شفیع جان نے پشاور میں منعقدہ تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم شروع ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 12 روزہ مہم میں 60 لاکھ بچوں کو خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کے لیے ویکسین پلانے اور ٹیکے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، صحت و تعلیم کے شعبوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے جارہے ہیں، عوام کی زندگی میں بہتری کے لیے صحت و تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن مہم کی کامیابی میں اساتذہ، والدین اور علمائے کرام کا کلیدی کردار ہے، انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کے مسائل کا وہ بخوبی ادراک رکھتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US