ضلع خیبر کی تحصیل وادی تیراہ کے میدان اور دوتوئی سے آگے تمام علاقوں میں آج پیر 17 نومبر کو کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
کرفیو صبح 6 بجے سے شام تک مؤثر رہے گا۔ انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری سفر اور نقل و حرکت سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
یہ اقدام امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر اٹھایا گیا ہے۔ کرفیو کے دوران منشیات کی سرگرمیوں کی روک تھام بھی ہدف ہے۔ شمالی وزیرستان میں بھی دو دن کے دوران ہر قسم کی عوامی آمد ورفت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تمام بڑی سڑکیں اور ذیلی راستے بند رہیں گے۔