پاکستان پیپلز پارٹی 30 نومبر کو یوم تاسیس منائے گی

image

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پاکستان پیپلز پارٹی نے 30 نومبر کو ضلعی سطح پر یوم تاسیس منانے کا اعلان کردیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل ہمایوں خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کے تمام اضلاع میں یوم تاسیس کے حوالے سے پروگرام کرے گی۔

انہوں نے پارٹی کے تمام ضلعی عہدیداران کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے اضلاع میں یوم تاسیس کے انتظامات کریں، یوم تاسیس کے موقع پر پانچ دہائیوں سے زائد عرصے پر مشتمل پاکستان پیپلز پارٹی کی جدوجہد کو اجاگر کیا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US