گوادر: جی او سی میجر جنرل حبیب نواز نے ڈپٹی کمشنر گوادر حمودالرحمٰن کے ہمراہ سنگار فیز ون کے پبلک پارک کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ یہ پارک شہریوں اور سیاحوں کے لیے تفریح کا نیا خوبصورت مرکز ثابت ہوگا۔
افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن، ایس ایس پی گوادر ضیاءالحق مندوخیل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر، چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، انچارج سنگار ہاؤسنگ اسکیم پروجیکٹ نزیر احمد بلوچ سمیت دیگر سول و عسکری افسران نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران جی او سی میجر جنرل حبیب نواز اور ڈپٹی کمشنر حمودالرحمٰن نے پارک کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور انتظامات کو سراہا۔
افتتاح کے بعد مہمانوں نے ریفرشمنٹ کے دوران بلوچی میوزک پروگرام سے بھی لطف اندوز ہوئے، جس نے تقریب کو رنگا رنگ اور ثقافتی رنگوں سے بھرپور بنا دیا۔
سنگار فیز ون میں تعمیر کیا گیا یہ جدید پارک نہ صرف گوادر کے شہریوں کے لیے تفریحی سہولت فراہم کرے گا بلکہ سیاحوں کے لیے بھی ایک پرکشش مقام کے طور پر سامنے آئے گا، جو شہر کی خوبصورتی اور ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔