اسلام آباد میں جاری ٹرائی کرکٹ سیریز کے باعث ریڈ زون کے اہم راستوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق سیریـز کے دوران سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔
بند راستے:
• سرینا گیٹ
• نادرا گیٹ
• ایکسپریس انٹری گیٹ
متبادل راستے:
• مارگلہ روڈ
• میریٹ روڈ
کلب روڈ آنے کے لیے:
• سری نگر ہائی وے سے سیونتھ ایونیو یا ایمبیسی روڈ استعمال کریں۔
شیڈول میچز
• 18 نومبر: پاکستان بمقابلہ زمبابوے
• 20 نومبر: سری لنکا بمقابلہ زمبابوے
• 22 نومبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا
• 23 نومبر: پاکستان بمقابلہ زمبابوے
• 25 نومبر: سری لنکا بمقابلہ زمبابوے
• 27 نومبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا
• 29 نومبر: فائنل میچ
اہم ہدایات
• راولپنڈی میٹرو سروس ٹیموں کی نقل و حرکت کے دوران ایک گھنٹے کے لیے معطل رہے گی۔ درست وقت بعد میں جاری کیا جائے گا۔
• شہریوں کو سفر کے لیے اضافی 15 سے 20 منٹ کا وقت رکھ کر نکلنے کی ہدایت۔
• ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک لوڈ بڑھنے کا امکان ہے۔
• میچز کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 300 سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ احتیاط سے ڈرائیو کریں، متبادل راستے اختیار کریں اور اپ ڈیٹس کے لیے ٹریفک ایپ اور ہیلپ لائنز سے رابطے میں رہیں۔