شیخ حسینہ کے خلاف عدالتی فیصلے پر بھارتی ردعمل آگیا

image

بنگلادیشی کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے سزائے موت کے عدالتی فیصلے پر بھارتی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ بھارت نے شیخ حسینہ واجد کے خلاف فیصلہ دیکھا ہے۔ بھارت پڑوسی کی حیثیت سے بدستور بنگلا دیشی عوام کے بہترین مفادات کے لیے پُرعزم ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ ان مفادات میں بنگلا دیشی عوام کا امن، جمہوریت اور استحکام شامل ہے، بھارت اس مقصد کیلیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہمیشہ تعمیری بات چیت جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ پیر کو بنگلادیش کے جسٹس محمد غلام مرتضیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی ٹربیونل نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف دائر مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں انسانیت کے خلاف جرائم کا مجرم قرار دیا۔

عدالت نے تشدد پر اکسانے، قتل کے حکم کے الزام میں شیخ حسینہ کو عمر قید اور دیگر 3 الزامات میں سزائے موت سنائی۔ عدالت نے بنگلادیش کے سابق وزیر داخلہ اسد الزماں کمال کو بھی سزائے موت کا حکم دیا۔

مذکورہ فیصلے کے بعد بنگلادیش نے بھارت میں پناہ لینے والی شیخ حسینہ واجد اور کمال کی فوری حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US