آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل راٹھور نے حلف اٹھالیا

image

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ حلف اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے لیا۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، فریال تالپور، ارکان اسمبلی اور اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم فیصل راٹھور نے کہا کہ وہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور مشکل وقت میں ذمہ داری بخوبی نبھائیں گے۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں آصف علی زرداری، فریال تالپور اور بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یہ اہم ذمہ داری سونپی۔

واضح رہے کہ فیصل راٹھور کو گزشتہ روز آزاد کشمیر اسمبلی میں چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد منتخب کیا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US