پنجاب میں سرکاری نوکریوں کا نظام تبدیل، اب کوئی مستقل نہیں ہوگا

image

صوبہ پنجاب میں سرکاری مستقل نوکریوں کا نظام تبدیل ہوگیا۔

پنجاب حکومت نے ”پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ 2018“ ختم کر کے نیا آرڈیننس جاری کردیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سرکاری خزانے پر پنشن اور مستقل ملازمین کی بڑھتی مالی ذمہ داری کو کم کرنا ہے۔

اب نئی بھرتیاں بنیادی پے اسکیل (Basic Pay Scale) کی بجائے لَمپ سم پے پیکیج (Lump Sum Pay Package) کی بنیاد پر ہوں گی۔ ان لَمپ سم ملازمین کو پنشن کا حق نہیں ہوگا، یعنی ریگولر ملازموں جیسی ریٹائرمنٹ بینیفٹس نہیں ملیں گے۔

جو ملازمین پہلے 2018 کے ایکٹ کے تحت ریگولر کیے جاچکے ہیں، ان کا حق محفوظ رہے گا، یعنی پرانے ریگولرائزیشن کے فیصلے برقرار رہیں گے۔ یہ نئے قوانین 31 اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہیں۔

پنجاب میں اب سرکاری نوکریوں کا رجحان مستقل (ریگولر) ملازمت کی طرح نہیں بلکہ کنٹریکٹ اور لَمپ سم پیکیج کی بنیاد پر ہوگا۔ وہ جو ریگولر ہونے کی امید لگا رہے تھے، انہیں اب مستقل پنشن کی سہولت نہیں ملے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US