یونس خان نے گانا گاتے ہوئے کون سی غلطی کردی؟ خود بھی ہنس پڑے، ویڈیو

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی گلوکاری کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے۔ یہ کلپ سابق فاسٹ بولر عمر گل نے شیئر کیا ہے، جس میں یونس خان کو ٹیم ڈنر کے دوران بالی ووڈ کا مشہور گانا گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں وہ ’میرے دوست قصہ یہ کیا ہو گیا، سنا ہے کہ تو بے وفا ہو گیا‘ گا رہے ہیں، اور ماحول مکمل طور پر ہلکا پھلکا اور خوشگوار نظر آتا ہے۔ گانا گاتے ہوئے انہوں نے ایک جگہ بولوں میں معمولی غلطی کی، جس پر یونس خان خود بھی مسکرا اٹھے اور دیگر کھلاڑی بھی ہںس پڑے۔ اس بے ساختہ لمحے نے ویڈیو کو مزید دلچسپ بنا دیا۔

سابق کرکٹرز ان دنوں ہوسٹن میں ایک جاری لیگ کے سلسلے میں موجود ہیں، اور ٹیم ڈنر کے موقع پر یونس خان کی گائیکی نے سب کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔ سوشل میڈیا صارفین بھی ان کی سادہ مزاجی اور بے تکلف انداز کی تعریف کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US