دبئی ایئرپورٹ پر سب سے زیادہ مسافر کس ملک سے آئے؟ پاکستانی کس نمبر پر!

image

دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے 2025 کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران آنے والے مسافروں کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں جن کے مطابق اس عرصے میں تقریباً 32 لاکھ پاکستانی مسافروں نے ائیرپورٹ کا استعمال کیا۔

حکام کے مطابق پاکستانی مسافر دبئی کا چوتھا سب سے بڑا صارف گروپ ہیں جو سیاحت، کاروبار، خاندانی ملاقات، ملازمت اور یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور امریکا کے ٹرانزٹ کے لیے دبئی ائیرپورٹ کا رخ کرتے ہیں۔ دبئی اور پاکستان کے درمیان سفر کے لیے یہ ائیرپورٹ مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران دبئی ائیرپورٹ پر 2 کروڑ 42 لاکھ مسافروں نے سفر کیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.9 فیصد زیادہ ہے اور مسافروں کی آمد و رفت کی یہ 65 سالہ تاریخ کی بلند ترین تعداد ہے۔ جنوری سے ستمبر تک کل 7 کروڑ 1 لاکھ مسافر ائیرپورٹ سے گزرے، جبکہ گزشتہ 12 ماہ میں 9 کروڑ 38 لاکھ مسافروں کا نیا ریکارڈ بھی قائم ہوا۔

مسافروں کی تعداد کے لحاظ سے بھارت پہلے نمبر پر رہا (88 لاکھ)، اس کے بعد سعودی عرب کے 55 لاکھ اور برطانیہ کے 46 لاکھ شہری دبئی ائیرپورٹ سے گزرے۔

دبئی ائیرپورٹ حکام کے مطابق روانہ ہونے والے 99.6 فیصد مسافروں کی امیگریشن 10 منٹ کے اندر مکمل ہوئی جبکہ پہنچنے والے 99.8 فیصد مسافروں کی امیگریشن میں 15 منٹ کا وقت لگا۔

اضافی طور پر ٹرمینل ون اور ٹرمنل تھری میں نئی توسیع بھی جاری ہے تاکہ بڑھتے ہوئے مسافروں خصوصاً جنوبی ایشیائی مسافروں کی سہولیات کو بہتر انداز میں فراہم کیا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US