سپریم کورٹ میں مستقل تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن اجلاس 2 دسمبر کو طلب

image

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک سینئر جج کو سپریم کورٹ میں مستقل طور پر لانے کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس 2 دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اجلاس کا سرکاری ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سپریم کورٹ میں مستقل تقرری پر غور کیا جائے گا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اس وقت پہلے ہی ایڈہاک جج کے طور پر سپریم کورٹ میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور عدالتی کارکردگی کے باعث انہیں مستقل لانے کی سفارش متوقع ہے۔

اس اجلاس کے بعد سپریم کورٹ میں ایک اور مستقل نشست پُر ہونے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی سینیارٹی کے تناظر میں اہم تبدیلیاں سامنے آسکتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US