الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخابات کے دوران فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو طلب کرلیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 23 نومبر کو ہونے والی پولنگ کے دوران فوج اور سول آرمڈ فورسز کے اہلکار الیکشن ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ پولنگ اسٹیشنز، حساس مقامات اور انتخابی عمل کی مکمل سیکیورٹی کے لیے جامع پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شفاف، پرامن اور غیر جانبدارانہ انتخاب کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، اسی لیے اضافی سیکورٹی فورسز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ فوج کی تعیناتی سے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے میں مدد ملے گی۔
این اے 18 ہری پور میں پولنگ 23 نومبر کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔