بنگلادیش لرز اٹھا! 5.7 شدت کے زلزلے، شہری خوفزدہ

image

بنگلادیش میں جمعے کی صبح 5.7 شدت کے زلزلے نے دارالحکومت ڈھاکا اور دیگر شہروں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 38 منٹ پر نرسنگدی کے قریب آیا جو ڈھاکا سے تقریباً 33 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔

زلزلے کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ جھٹکے بھارت کے مشرقی علاقوں، خاص طور پر کلکتہ میں بھی محسوس کیے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے تین افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات اور نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلے کے بعد آفٹر شاکس آنے کا امکان موجود ہے اس لیے شہریوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تاہم کسی بڑے ڈھانچے کے فوری نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

محکمہ صحت اور مقامی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں روانہ کر دی ہیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل میانمار اور انڈونیشیا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US