پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے میرج اور ڈیتھ گرانٹ میں اضافہ کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق میرج گرانٹ 4 لاکھ روپے سے بڑھا کر 6 لاکھ روپے کردی گئی ہے، جبکہ ڈیتھ گرانٹ 8 لاکھ روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گرانٹس فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔ حکومت کے اس اقدام کا مقصد سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے مالی تحفظ کو مزید مضبوط کرنا بتایا گیا ہے۔
سرکاری ملازمین کی تنظیموں نے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ملازمین کے حق میں اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔