کراچی پریس کلب پر 27 ویں ترمیم کے خلاف احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج

image

تحریک نمائندگی عوام سول سوسائٹی، کراچی بار ایسوسی ایشن اور انصاف لائر فورم کے تحت 27 ویں ترمیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

وکلا نے ایمپریس مارکیٹ سے کراچی پریس کلب تک مارچ کیا، مظاہرے کی قیادت مہناز رحمٰن، ایڈووکیٹ عامر نواز وڑائچ، ایڈووکیٹ شجاعت نے کی۔

انصاف لائر فورم کہ وکلا نے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے ملک کے اندر سنگین ظلم ہو رہا ہے، عدلیہ کی آزادی کو سلب کیا جارہا ہے۔

کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرے کے موقع پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا جبکہ کئی وکیلوں کو حراست میں لے کر پولیس موبائل میں بھی بٹھایا گیا تاہم بعدازاں انہیں چھوڑ دیا گیا۔

مظاہرین پر لاٹھی چارج کے دوارن بھگدڑ مچنے سے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US