بلاول بھٹو زرداری کا مخدوم امین فہیم مرحوم کی برسی پر پیغام

image

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کو اُن کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مخدوم امین فہیم نہ صرف جمہوری جدوجہد کے مضبوط ستون تھے، بلکہ ثابت قدمی، شائستگی اور رواداری کی علامت بھی تھے، مخدوم امین فہیم مرحوم نے پارٹی قیادت کی تین نسلوں کے ساتھ عوام کے حقوق کیلیے جدوجہد کی۔

انہوں نے کہا کہ مخدوم امین فہیم مرحوم ہر آزمائش اور مشکل گھڑی میں پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ کھڑے رہے، مخدوم امین فہیم مرحوم کا خلا کبھی پُر نہیں ہوسکتا، وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے فیصل آباد کے علاقے ملک پور کی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا اور اندوہناک واقعہ میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے حادثے کی فوری تحقیقات اور آئندہ اس طرح کے حادثات کی روک تھام کیلیے موثر اقدامات، اور زخمیوں کا بہتر علاج معالجہ یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US