سہیل آفریدی نے الیکشن کمیشن کی طلبی کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

image

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے طلبی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے وکیل کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا گیاکہ بغیر کسی وجہ اور جواز کے درخواست گزار کو الیکشن کمیشن نے طلب کیا، مختلف الزامات کی بنیاد پر وزیراعلیٰ کو بلایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا وزیر اعلیٰ کو طلب کرنا غیر قانونی ہے جبکہ یہ اقدام آرٹیکل 9، 10 اے، 17 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں واضح کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختوتنخوا نے نہ کسی کے لیے مہم چلائی اور نہ ہی الیکشن کمیشن کی کوئی خلاف ورزی کی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے طلبی کا نوٹس غیر قانونی قرار دیا جائے اور وزیر اعلیٰ کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکا جائے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ذاتی حیثیت میں طلب کیے جانے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وکیل کو بھیج دیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US