دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی، وزیراعظم

image

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے، جس کے نتیجے میں 8 خطرناک دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ عزمِ استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیت اور قربانیوں کی بدولت ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے جبکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US