رحیم یارخان: نرخ نہ بڑھنے پر کاشتکاروں نے گنے کی فصل جلادی

image

رحیم یارخان میں گنے کے کاشتکاروں نے نرخ نہ بڑھنے پر احتجاجاً اپنی تیار فصل کو آگ لگا دی۔

کاشتکاروں کی جانب سے گنے کی فصل جلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ ڈیزل اور کھاد مہنگی ہونے پر ان کے اخرجات ہی پورے نہیں ہو رہے۔

کسانوں نے مطالبہ کیا کہ گنےکی فی من قیمت 600 روپے کی جائے تاکہ ان کا گزارا ہوسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US