پولش خاتون اننا مونیکا کی اپنی بیٹی کی پاکستانی والد سے حوالگی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم حکم جاری کیا ہے۔
عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو حکم دیا ہے کہ بچی کے والد کا نام مارچ کے پہلے ہفتے سے 20 دن کے لیے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ECL) سے نکالا جائے، تاکہ وہ پولینڈ جاسکیں۔
عدالت نے یہ فیصلہ پولینڈ کی عدالت میں 11 مارچ 2026 کو ہونے والی سماعت کے پیش نظر دیا۔
وکیل درخواست گزار حبصہ شاہ نے عدالت سے استدعا کی کہ بچی کے والد کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے، جبکہ بچی کے والد کے وکیل عدیل خان نے اس درخواست کی مخالفت کی۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔