راولپنڈی: فیض آباد ڈبل روڈ کے قریب آج دو ڈمپر آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ڈمپر کے ڈرائیور کیبن میں پھنسے ڈرائیور کو کافی محنت کے بعد نکال لیا، ریسکیو ترجمان کے مطابق زخمی ڈرائیور کی شناخت صفدر کے نام سے ہوئی ہے۔
زخمی شخص کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔