چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان نے عدالت کے کام کے لیے فوری طور پر 200 سے زائد اسامیوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔
عملے کی کمی کو پورا کرنے کے لیے مختلف زمروں میں اسٹاف بھرتی کیے جائیں گے جن میں 10 باورچی، 15 ڈرائیور، 20 قاصد، 20 نائب قاصد، 10 مالی اور 20 سویپر شامل ہیں۔
عدالت نے بتایا ہے کہ یہ اقدام عدالتی امور کی بروقت انجام دہی اور عدالتی سہولیات میں بہتری کے لیے اٹھایا گیا ہے۔