ضمنی انتخابات میں ناکامی پر صدر پی ٹی آئی باجوڑ گل ظفر خان نے وزیراعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبر قومی اسمبلی و صدر باجوڑ پی ٹی آئی ہری پور میں ضمنی انتخابات میں ناکامی پر صوبائی کابینہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔
اپنے ایکس پیغام میں گل ظفر نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور صوبائی کابینہ کو ہری پور میں ضمنی انتخابات میں ناکامی پر فوری مستعفی ہوجانا چاہیے۔
گل ظفر نے کہا کہ ہری پور الیکشن میں بڑھکیں مارنے کی ضرورت کیا تھی، جب ہماری حکومت میں ہم اے سی آفس نہیں جاسکتے تو ہمیں استعفے دینا چاہیے۔ کوئی عذر قابل قبول نہیں، سی ایم سمیت پوری کیبنٹ استعفیٰ دے۔