اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی، بانی پی ٹی آئی تک کسی کو رسائی نہ مل سکی

image

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کا وقت ہونے کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور پارٹی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے سخت سیکیورٹی کے تحت تمام سیاسی رہنماؤں کی رسائی روک دی گئی۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان کو بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ ملاقات نہ ہونے پر علیمہ خان، ڈاکٹر عظمیٰ خان اور نورین خان نے فیکٹری ناکے پر دھرنا دے رکھا ہے، جبکہ حالات مسلسل کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔

دھرنے میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سلمان اکرم راجہ، مینا خان، مشتاق غنی، شاہد خٹک اور عبدالسلام آفریدی دھرنے میں پہنچ چکے ہیں اور جیل انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US