فیلڈ مارشل عاصم منیر سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جی ایچ کیو میں الوداعی ملاقات

image

جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے الوداعی ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں قومی سلامتی، جوائنٹ عسکری حکمتِ عملی اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی قیادت، پیشہ ورانہ بصیرت اور پاک افواج کے لیے بیش قیمت خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تینوں مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی اور کوآرڈی نیشن بڑھانے میں جنرل ساحر شمشاد کا کردار انتہائی اہم رہا۔

فیلڈ مارشل نے جنرل ساحر کی قومی سیکیورٹی مقاصد، جوائنٹ آپریشنل تیاری اور علاقائی استحکام کے لیے مؤثر کردار کو بھی سراہا۔ عسکری سفارت کاری (Military Diplomacy) کے میدان میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اقدامات کو بھی قابلِ تعریف قرار دیا گیا۔

الوداعی ملاقات کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور پاک فوج کی جانب سے بھرپور تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔

اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US