پاک بحریہ کا ملکی سطح پر تیارکردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب ٹیسٹ فلائٹ

image

پاکستان نیوی نے ملکی سطح پر تیار شدہ شپ سے لانچ ہونے والے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کی کامیاب ٹیسٹ فلائٹ انجام دی۔

یہ ہتھیار نہ صرف بحری بلکہ زمینی اہداف کو بھی اعلیٰ درستی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل جدید گائیڈنس سسٹم اور ایڈوانسڈ مینوریوبیلیٹی فیچرز سے مزین ہے۔

ٹیسٹ فلائٹ کی نگرانی چیئرمین نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، اعلیٰ سائنٹسدانوں اور انجینئرز نے کی۔

پاک بحریہ کے مطابق یہ کامیاب تجربہ پاکستان کی ٹیکنالوجیکل صلاحیت اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے نیوی کے عزم کا مظہر ہے۔

صدر، وزیراعظم، فیلڈ مارشل، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور دیگر سروسز کے سربراہان نے اس کامیابی پر متعلقہ یونٹس اور سائنٹسدانوں کو مبارکباد دی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US