وفاقی آئینی عدالت میں کارونجھر جبل کی کٹائی سے متعلق اہم مقدمے کی سماعت کے دوران سندھ حکومت کیلیے نئی پریشانی کھڑی ہوگئی ہے، جب صوبائی حکومت کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے اپنا وکالت نامہ واپس لیتے ہوئے عدالت میں پیش ہونے سے معذرت کرلی۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تین رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت سندھ حکومت کے معاون وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ نیا وکیل مقرر کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔
بینچ نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
وکیل کی معذرت اور سماعت کے غیر معینہ التوا کے بعد کیس کے مستقبل اور سندھ حکومت کی حکمتِ عملی سے متعلق نئے سوالات اٹھ کھڑے ہوگئے ہیں۔