اسلام آباد کو صوبہ بنانے کی تجویز پر حکام کا غور و خوض

image

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو باقاعدہ طور پر صوبے کا درجہ دینے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکام نے اس مجوزہ منصوبے پر غور و خوض شروع کر دیا ہے، جبکہ پاکستان کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز حلقوں نے بھی اس تجویز کی حمایت کا عندیہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ نئے صوبے میں نہ صرف اسلام آباد بلکہ ملک کے خوبصورت ترین سیاحتی مقامات میں شمار ہونے والا گلیات اور نتھیا گلی بھی شامل کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ منصوبے کے تحت اسلام آباد سے گلیات تک خصوصی ٹنل کے ذریعے براہِ راست لنک قائم کرنے پر بھی غور ہو رہا ہے، جس سے سیاحت اور علاقائی ترقی کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

مزید برآں، مجوزہ صوبے میں راولپنڈی کو شامل کرنے کے امکان پر بھی سنجیدگی سے غور جاری ہے۔ اس سلسلے میں مختلف اداروں اور متعلقہ محکموں کے درمیان مشاورت جاری ہے۔

اگر یہ تجویز منظور ہوجاتی ہے تو پاکستان کے انتظامی نقشے میں ایک نئے صوبے کا اضافہ ہوگا، جس سے خطے کی سیاست، معیشت اور گورننس پر یقینی طور پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US