26 شاہراہوں پر رکشوں کی آمد و رفت پر پابندی، جانیے کون کون سی سڑکیں شامل ہیں؟

image

کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کمشنر کراچی نے سیکشن 144 کے تحت شہر کی 26 اہم شاہراہوں پر 1+4 رکشوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا دائرہ پہلے 20 شاہراہوں تک محدود تھا جو اب 26 تک بڑھا دیا گیا ہے۔

جن سڑکوں پر پابندی عائد کی گئی ان میں یونیورسٹی روڈ، کورنگی روڈ، اورنگی روڈ، سپر ہائی وے سے ملیر کینٹ، ماری پور روڈ، شاہراہ پاکستان سے سہراب گوٹھ سمیت 20 مرکزی سڑکیں شامل ہیں۔

حکام نے کہا ہے کہ شارع فیصل سے آئی آئی چندریگر روڈ تک رکشوں کی مکمل ممانعت فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی ہے۔ پابندی 18 اکتوبر سے 17 دسمبر 2025 تک مؤثر رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن 188 کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔

کمشنر کراچی نے متعلقہ محکموں اور ڈپٹی کمشنرز کو پابندی پر سخت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پابندی عوامی شکایات، ٹریفک جام اور حادثات کے خدشات کے پیشِ نظر لگائی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US