نواز شریف کے اقدامات نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور معاشی ترقی کے دروازے کھولے، وزیراعظم

image

گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں پہلی مرتبہ تعمیراتی سیاست کا آغاز ہوا اور نوازشریف نے بطور وزیراعلیٰ اور وزیراعظم جو کام انجام دیے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج گوجرانوالہ میں جو ماس ٹرانزٹ منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے تحفے کے طور پر دیا گیا ہے، اس سے ضلع کی تقدیر بدلے گی اور شہریوں کو بے پناہ سہولتیں میسر آئیں گی۔ منصوبے سے بچے وقت پر اسکول پہنچ سکیں گے مزدور کارخانوں میں اور وکلا عدالتوں میں پہنچ سکیں گے، یعنی زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والا مستفید ہوگا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ نواز شریف نے لاہور میں دل کے امراض کے پہلے اسپتال اور عام آدمی کے لیے ترقیاتی منصوبے تعمیر کرائے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے اور اگر پاکستان ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔

شرکاء سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ لاہور کے اسموگ میں کمی آئی ہے، جس پر مریم نواز اور ان کی ٹیم کو سراہنا چاہیے، اور یہ تمام کام اتنے واضح ہیں کہ مخالف بھی ان کی کارکردگی کا اعتراف کرے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US