شارجہ سے برطانیہ جانے کی کوشش ناکام، 5 پاکستانی ڈی پورٹ

image

شارجہ سے جعلی ویزوں کے ذریعے برطانیہ جانے کی کوشش کرنے والے 5 پاکستانی شہریوں کو متحدہ عرب امارات حکام نے ڈی پورٹ کر دیا۔ ڈی پورٹ کیے گئے مسافروں کو لاہور ایئرپورٹ پہنچتے ہی ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں وقار انجم، طیب افتخار، علی شان، ظہیر اور ذیشان شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزمان نے رواں سال وزٹ ویزا پر لاہور سے ملائیشیا کا سفر کیا تھا اور پھر شارجہ پہنچے۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان نے برطانیہ جانے کے لیے جعلی ویزے ایجنٹوں کے ذریعے حاصل کیے اور شارجہ سے روانہ ہونے کی کوشش کی مگر امیگریشن حکام نے جعلی دستاویزات پکڑ کر انہیں روک دیا۔

ایف آئی اے نے تمام ملزمان کو انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا ہے جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US