کراچی میں آج مطلع خشک رہے گا جبکہ دن کے اوقات میں ہلکی سردی کے ساتھ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں ہوا میں نمی کا تناسب 20 سے 50 فیصد رہ سکتا ہے جبکہ مختلف سمتوں سے 10 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 13.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا تھا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات و صبح کے اوقات میں سرد رہے گا۔