ضلع گھوٹکی کے گاؤں نبی بخش لاکھو میں خسرہ کے باعث ایک ہی خاندان کے دو معصوم بچے جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق بچوں میں 6 سالہ عاطف اور 4 سالہ بچی ایمان شامل ہیں۔
مقامی افراد کے مطابق علاقے میں خسرہ کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس نے دیہاتیوں میں خوف اور تشویش پیدا کر دی ہے۔ تاہم محکمہ صحت کی ٹیم متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر پہنچنے میں ناکام رہی، جس پر مقامی لوگوں نے محکمہ صحت سندھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ گھوٹکی کے مختلف علاقوں میں ڈاکٹرز کی ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں جو متاثرہ علاقوں میں خسرہ کے حفاظتی ٹیکے (ویکسین) فراہم کر رہی ہیں تاکہ مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔