شادی میں ون ڈش اور لاؤڈ اسپیکر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے وارننگ، اب ہو گا فوری ایکشن

image

پنجاب حکومت نے شادیوں، تقریبات اور فارم ہاؤسز میں ون ڈش کی خلاف ورزیوں اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زیر صدارت اجلاس میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی کہ شادی ہالز، فارم ہاؤسز اور گراؤنڈز میں ون ڈش کی پابندی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

اجلاس میں شادیوں اور تقریبات میں بلند آواز میوزک پر سخت کارروائی کی ہدایت بھی دی گئی جبکہ فارم ہاؤسز اور گراؤنڈز میں لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی کے لیے عملی اقدامات کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

صوبائی حکومت نے یہ واضح کر دیا ہے کہ میرج ہالز کے لیے مقررہ اوقات کار کی پابندی کی باقاعدہ مانیٹرنگ بھی کی جائے گی تاکہ ون ڈش اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال کو مکمل طور پر روکا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US