غزہ پر جاری حملوں میں شریک اسرائیل کے ایک اور فوجی نے خودکشی کرلی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق رافیل بارزانی نامی فوجی غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف کارروائیوں میں شریک رہا اور شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔
رپورٹ کے مطابق بارزانی پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر میں مبتلا تھا جو ماضی کی تلخ یادوں، فلیش بیک اور ڈراؤنے خوابوں کے باعث روزمرہ زندگی کو شدید متاثر کرتا ہے۔
میڈیا کے مطابق غزہ جنگ میں شریک متعدد فوجی نفسیاتی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں جب کہ بارزانی کی خودکشی نے ایک بار پھر اسرائیلی فوج کے اندر بڑھتے ذہنی دباؤ کو نمایاں کر دیا ہے۔
اس واقعے کے بعد غزہ جنگ میں شریک اسرائیلی فوجیوں میں ذہنی بیماریوں اور خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اسرائیل میں اندرونی سطح پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔